دیوبند: سمیر چودھری۔
شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پیر کے روز علی الصبح گھر میں خاتون کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ،جس کے بعد اہل خانہ اورآس پاس کے لوگوں میں خوف اورافرا تفری کا ماحول پیداہوگیا ۔ متوفی خاتو ن کے والدین اوردیگر افراد نے سسرال والوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو گلا دبا کر جان سے مارنے کا الزام عائد کیاہے ۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ سسرال والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ دیو بند کے قریبی گاو ¿ں مقبرہ میں سورج کے طلوع ہوتے ہی خاتون کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملنے کی اطلاع پورے گاوں میں پھیل گئی، جس کی وجہ سے افرا تفری کا عالم پیدا ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی خاتون کے اہل خانہ بھی پولیس کے ساتھ ساتھ موقع پر پہنچ گئے ۔ تھانہ گاگلہیڑی کے گاوں دیناجپور کے باشندہ متوفی خاتون سواتی کے بھائی روی نے بتایا کہ اس کی بہن کی شادی تقریبا 3 سال قبل مقبرہ گاو ¿ں کے نوجوان سچن کے ساتھ ہوئی تھی ۔ اس نے بتایا کہ سواتی کی ایک کم سن بیٹی بھی ہے۔ روی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات 11 بجے سواتی نے فون کرکے کہاتھا کہ وہ صبح آکر اس کو گھر لے جائے ۔ لیکن صبح سات بجے اس کے شوہر سچن نے فون کرکے اس کو تنہا آنے کے لئے کہا لیکن جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقبرہ گاو ¿ں پہنچا تو وہاں کا نظارہ دل دہلانے والا تھا ۔ روی نے بتایا کہ گلا گھونٹ کر اس کی بہن کا قتل کیا گیا ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ اور سی او رام کرن بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس پورے معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ پولیس خود کشی اورقتل کئے جانے کو ذہن میں رکھ کر جانچ کرہی ہے۔ کوتوالی انچارج کا کہنا ہے کہ لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے ملنے والی تحریر کو بنیاد پر معاملہ کی تحقیق کی جارہی ہے۔
0 Comments