Latest News

دارالعلوم وقف دیوبند کے کارکن مولانا دلشاد قاسمی کی ہمشیرہ و حاجی اسعد صدیقی کی اہلیہ کا انتقال۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دارالعلوم وقف دیوبند کے سینئر کارکن اور مسلم فنڈ دیوبند کی منتظمہ کمیٹی کے رکن مولانا محمد دلشاد قاسمی کی ہمشیرہ اور سابق رکن میونسپل بورڈ حاجی محمد اسعد صدیقی کی اہلیہ کا مختصر علالت کے باعث گزشتہ شب انتقال ہوگیا،ان کے انتقال کی خبر سے عزیزو اقارب اور متعلقین میں غم کی لہر دوڑ گئی،سرکردہ شخصیات نے محلہ چھوٹی خانقاہ میں واقع حاجی محمد اسعد کی رہائش گاہ پر پہنچ کر تعزیت مسنونہ پیش کی اور مرحومہ کے لئے دعاءمغفرت و متعلقین کے لئے صبر جمیل کی دعاءکی۔
نماز جنازہ بعد نماز ظہر احاطہ مولسری میں دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانامحمد سفیان قاسمی نے ادا کرائی ،بعد ازیں قاسمی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔مرحومہ انتہائی نیک ،صوم صلوٰة کی پابند دیندار خاتون تھیں۔ ان کے انتقال پردارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی، دارالعلوم وقف دیوبند مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی، شیخ الحدیث مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی، مولانا شکیب قاسمی، مولانا محمد سلمان بجنوری،ڈاکٹر سید منور حسن، الخیر فاونڈیشن کے چیئرمین محمد قاسم(لندن)، عیدگاہ وقف کمیٹی کے سکریٹری محمد انس صدیقی، مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی، نائب منیجر سید آصف حسین، سابق چیئرمین انعام قریشی، فہیم اختر صدیقی، مولانا صدرالزماں قاسمی، مولانا قدرالزماں قاسمی، سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کے بیٹے حیدر علی، حاجی شاہد سہیل، مولانا فاروق قاسمی، ہشام قاسمی، مولانا زین الدین، نجم عثمانی اور محمد احمد وغیرہ نے اس حادثہ وفات پر گہرے رنج و الم کاا ظہار کرتے ہوئے مولانا محمد دلشاد قاسمی اور حاجی محمد اسعد صدیقی سے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعاءمغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاءکی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر