سہارنپور: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے پانچویں صدر منتخب ہونے پر عاشق ملت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی و رکن تاسیسی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے مولانا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کو اللہ تعالیٰ نے علم و فضل سے نوازا ہے، مجھے امید ہے کہ اللہ تعالی نے جو صلاحیتیں اور تجربات آپکو عطا کئے ہیں انکی روشنی میں مزید قوت کے ساتھ آپ کام کو آگے بڑھائیں گے، اللہ تعالیٰ قدم قدم پر آپ کا حامی و مددگار ہو۔
مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی سکریٹری شعبہ دینی تعلیم آل انڈیا ملی کونسل نے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے منتخب ہونے پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ مولانا نے ملت کو تعلیمی اعتبار سے ترقى دى ہے، وہ علم و عمل اورصلاحیت و صالحیت کے جامع ہیں، لہذا اس منصب و عہدہ کے وہ یقینا مستحق ہے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments