Latest News

مظفر نگر :گھر میں شادی ہے میری دادی کی میت مردہ خانے میں رکھو لو۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
 مظفرنگر شہر کے لکشمن وہار کے ایک گھر میں پوتے کی شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں۔ خوشی کے عالم میں دادی کی طبیعت بگڑ گئی۔ اسپتال لے جاتے وقت اس کی موت ہوگئی۔ دوسرے پوتے نے گھر میں شادی کا حوالہ دے کر دادی کی لاش نرسنگ ہوم کے مردہ خانے میں رکھوا دی۔ متوفی کے چھوٹے بیٹے کو پتہ چلا تو وہ نرسنگ ہوم پہنچا اور لاش کو قبضہ میں لے کر آخری رسومات ادا کیں۔
 واضح ہوکہ سیسولی ساکن اور فی الحال شہر کے لکشمن وہار میں رہنے والے نریندر گپتا کے چھوٹے بیٹے کی شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔ دریں اثنا، ہفتہ کو ماتا کملا دیوی (75) کی طبیعت بگڑ گئی۔ جب پوتا گورو گپتا اسپتال پہنچا تو انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ ایک طرف شادی کی خوشیاں تھیں تو دوسری طرف دادی کی وفات تھی۔ ایسے ماحول میں پوتے نے میت شہر کے ایون ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دی اور تحریری طور پر دے دیا کہ گھر میں شادی ہے۔ وہ 12 جون کی صبح آ کر میت لے جائے گا۔
 کچھ دیر بعد متوفی کے بیٹے بھکبھوشن مہاراج کو اپنی ماں کے انتقال کی خبر ملی۔ شکرتل سے وہ اپنے حامیوں کے ساتھ اسپتال پہنچے اور اسپتال انتظامیہ سے میت کا پوچھا۔ کافی دیر تک ہنگامہ کی کیفیت رہی۔ اس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے گورو گپتا کی رضامندی سے لاش بھکتی بھوشن مہاراج کے حوالے کردی۔ کملا دیوی کی آخری رسومات اتوار کو شکرتل میں ادا کی گئیں۔
 خاندان میں اتوار کو ہونے والی شادی بھی ملتوی کر دی گئی۔ متوفی کے بڑے بیٹے نریندر گپتا کا کہنا ہے کہ شادی ملتوی کر دی گئی ہے اور شکرتل میں آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔ بھکتی بھوشن مہاراج کا کہنا ہے کہ والدہ ان سے بہت پیار کرتی تھیں، جیسے ہی انہیں پتہ چلا وہ اسپتال پہنچے اور لاش لے آئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر