Latest News

ہریانہ میوات میں تحفظ دین ختم نبوت میڈیا کے بینر تلے ختم‌ نبوت کوئز کا سلسلہ جاری، نسل نو کے عقائد کی پختگی پر علماء و ائمہ اپنا کردار پیش کریں: محمد عارف قاسمی۔

ہریانہ/میوات: قاری ضیاء الرحمن فاروقی ڈائریکٹر کل ہند تحفظ دین ختم نبوت میڈیا کی ایماء پر  تحفظ دین ختم نبوت میڈیا برانچ ہریانہ/میوات کے ایک وفد نے نوجوان عالم دین مولانا محمد راشد صوبائی صدر ہریانہ کی سرپرستی میں ضلع نوح میوات کا دورہ کیا،
اس دوران خاص طور پر نوح شہر سے قریب ایک مشہور و معروف ادارہ آر کے انٹرنیشنل پبلک اسکول سلمبہ نوح میوات میں ماسٹر رئیس احمد کی دعوت پر حاضری ہوئی،

مذکورہ اسکول کا معائنہ کر کے وہاں کا اندرونی نظام‌ تعلیم و تربیت کیلئے بہترین نظم و نسق کا تفصیلی جائزہ لیا ، یقیناً یہ ادارہ سرزمین میوات پر قوم و ملت کے حق میں ایک شاندار مثالی کردار ادا کر رہا ہے ۔

اس موقع پر ذمہ داران سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جس میں علاقائی سطح پر فتنہ ارتداد کی موجودہ انتہائی پیچیدہ صورتحال سامنے آئی یاد رہے کہ باطل کے ان ناجائز منصوبوں سے قوم و ملت  خصوصاً نوجوان بچے بچیوں کو فتنہ ارتداد سے محفوظ رکھنے کیلئے غور و خوض کرکے علاقائی سطح پر اداروں میں ختم نبوت کوئز منعقد کرانے کی مہم کو مضبوط و مستحکم کرنے کے اوپر زور دیا گیا، نیز اس موقع پر آر کے انٹرنیشنل پبلک اسکول کے پرنسپل  محمد نسیم کو وفد کی جانب سے "ختم نبوت کوئز" عقائد پر مشتمل 50 سوالات کا کتابچہ پیش کرکے اس مشن کو تفصیلی طور پر موصوف کے سامنے رکھا جسکو موصوف نے بحسن وخوبی قبول کیا ، 
اس موقع پر مولانا محمد راشد (صدر برانچ ہریانہ میوات)، مفتی محمد عارف دہلوی (نائب صدر)، قاری محمد عارف قاسمی (صدر دہلی و اترپردیش)، قاری محمد زکریا صاحب امام و خطیب مسجد دھوج فریدآباد، جناب محمد طاہر صاحب مہرولی، وغیرہ وفد میں شامل رہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر