بھوپال: مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے قبائلی نوجوان کے پیر دھو کر اس کی تہنیت پیش کی۔ جس کے چہرے پر ایک بی جے پی لیڈر پرویش شکلا ہے پیشاب کردیا تھا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شکلا کو گرفتار کرلیا گیا۔
متاثرہ قبائلی نوجوان دشمت راوت کو چیف منسٹر اپنے گھر بلایا۔ اسے ایک بڑی کرسی پر بٹھا کر چیف منسٹر چوہان نے نیچے بیٹھ کر متاثرہ کے پاؤں دھوئے۔ اور متاثرہ کو شال اوڑھا کر تہنیت پیش کی ۔ اور اپنے ہاتھوں سے خود مٹھائی کھلائی ۔بعد ازاں چیف منسٹر نے نوجوان سے معافی مانگی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ مجھے ویڈیو دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے.. میں آپ سے معافی مانگ رہا ہوں.. مجھے بڑے دل سے معاف کر دیں. چیف منسٹر چوہان نے کہا کہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.. ملزم کا گھر مسمار کر دیا گیا ہے. چوہان نے یقین دلایا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات اس طرح کی جائے گی کہ اسے سنگین جرم کے طور پر سخت سزا دی جائے گی۔
0 Comments