Latest News

قرآن سوزی: بغداد میں سویڈن سفارت خانہ نذرآتش۔

سویڈن کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ بغداد میں اس کا عملہ محفوظ ہے اور اپنی وزارت سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے تاہم سفارت خانے پر حملے اور آتش زنی سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ یہ احتجاج سویڈن میں قرآن کو ایک مرتبہ پھر نذر آتش کرنے کے خدشے کے خلاف ہوا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سویڈش پولیس نے جمعرات 20 جولائی کو دارالحکومت اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے باہر بعض افراد کو اجتماع کرنے کی اجازت دی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اجتماع کے منتظم نے اس موقع پر قرآن کو جلانے کا اے ایف پی نے سویڈش نیوز ایجنسی ٹی ٹی کے حوالے سے بتایا کہ اجتماع کا منتظم قرآن کا ایک نسخہ جلانا چاہتا ہے۔ سویڈش پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اس نے درخواست گزار کوعراقی سفارت خانے کے باہر ‘عوامی اجتماع’ کی اجازت دی ہے۔ اس نے تاہم اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ مظاہرین کا منصوبہ کیا ہے۔
 ٹی ٹی کی رپورٹ کے مطابق درخواست گزار قرآن اور عراقی پرچم جلانا چاہتا ہے۔ مظاہرے میں دو افراد شرکت کے لیے تیار تھے، ان میں سے ایک وہی شخص تھا جس نے جون میں اسٹاک ہولم کی ایک مسجد کے باہر قرآن کے چند صفحات کو آگ لگادی تھی۔(العربیہ نیٹ)

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر