گزشتہ دنوں افریقی ملک نائجر میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے منتخب صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا۔ منتخب صدر اب بھی فوج کی حراست میں ہیں۔
نائجر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے صدارتی گارڈز کے کمانڈر جنرل عبد الرحمان چیانی المعروف جنرل عمر چیانی نے خود کو سربراہ مملکت قرار دے دیا۔
فوجی بغاوت کرنے والے نائجر آرمی کے جنرل عبد الرحمان نے حکومت سنبھالنے کا اعلان کردیا۔ افریقی ملک نائجر میں فوجی بغاوت، آمروں نے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا۔
جمعے کو قوم سے خطاب میں جنرل عبد الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک کی سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال اور بیڈ گورننس کے باعث حکومت کا تختہ الٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے خود کو قومی کونسل برائے تحفظ وطن کا سربراہ قرار دیا۔ بغاوت کرنے والے جنرل عبدالرحمان کے ترجمان کرنل میجر عمادو عبدرامانے کے مطابق ملک میں آئین معطل کردیا گیا ہے اور کونسل برائے تحفظ وطن کے سربراہ جنرل عبدالرحمان ہی ملک کے صدر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کونسل برائے تحفظ وطن تمام انتظامی اور قانونی اختیارات استعمال کرسکے گی۔ خیال رہے کہ نائجر میں فوجی بغاوت کے بعد سے تمام سرحدیں بند اور ملک میں کرفیو نافذ ہے، اس کے علاوہ تمام ادارے بند ہیں۔
0 Comments