ان دنوں گریٹر نوئیڈا میں پاکستانی خاتون سیما حیدر بڑے پیمانے پر سرخیوں میں ہے میں ہے۔ سیما حیدر حکومت سے بھارتی شہریت مانگ رہی ہے اور ہر طرف سے اسکی ہمدردی میں آوازیں بلند ہورہی ہیں۔ ادھر ضلع شاملی میں بہت سی پاکستانی خواتین ہیں جوکہ برسوں سے ۔بھارتی شہرتِ کے لئے سرگرداں ہیں کیرانہ میں کئی سالوں سے مقیم پاکستانی خاتون غلام فاطمہ کو کیرانہ کے نوجوان سے شادی کے 18 سال بعد بھارتی شہریت ملی۔ دوسری جانب پاکستانی رجو شادی کے 15 سال بعد بھی شہریت نہ ملنے اور شوہر کی وفات کے بعد اپنے دو بچوں کے ساتھ پاکستان واپس چلی گئی
چند روز قبل پاکستانی خاتون سیما حیدر اپنے چار معصوم بچوں کے ساتھ پاکستان سے گریٹر نوئیڈا پہنچی تھی سیما مسلسل مرکزی حکومت سے درخواست کر رہی ہے کہ اسے ہندوستانی شہریت دی جائے اور اسے پاکستان واپس نہ بھیجا جائے۔ جبکہ نصف درجن پاکستانی خواتین شادی کر کے کیرانہ نل میں رہ رہی ہیں۔ شہر کے علاقے خرگن روڈ پر واقع محلہ خیل کلا کی رہائشی پاکستانی خاتون غلام فاطمہ نے بتایا کہ ان کی شادی 1999 میں کیرانہ کے رہائشی محمد سلیم سے ہوئی تھی۔ ان کے ہاں دو بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ ابتدا میں وہ نوری ویزے پر آئی تھی۔ وہ جب بھی پاکستان گئی، اس کے تمام دستاویزات مظفر نگر اور شاملی میں واقع ایل آئی یو کے دفاتر میں جمع کرائے گئے۔ اس کے بعد اسے لکھنؤ سے نوری ویزا مل جاتا تھا۔ غلام فاطمہ نے بتایا کہ 9 نومبر 2017 کو وزارت داخلہ، حکومت ہند نے انہیں ہندوستان کی شہریت دی تھی۔
اس کے علاوہ پاکستانی خاتون رجو کی شادی 20 سال قبل محلہ الکالا میں انیس نامی نوجوان سے ہوئی تھی۔ انیس کی موت کے بعد وہ اکیلی رہ گئی تھی، لیکن اس نے کئی بار ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش بھی کی لیکن اسے شہریت نہیں مل سکی۔ تھک ہار کر رجو اپنے دو بچوں کے ساتھ چار سال پہلے پاکستان واپس چلی گئی۔ اب اس کی ساس اختری عرف ننی ان کے گھر رہتی ہیں۔ علاوہ ازیں محلہ دربار کلاں میں پاکستانی خاتون ناہید اختر کی اہلیہ نوشاد جن کی عمر 65 سال ہے۔ وہ کراچی کی رہائشی ہے۔ اسے بھی آج تک شہریت نہیں ملی۔ وہ لمبے عرصے کے ویزے پر یہاں رہ رہی ہے۔ محلہ کلاں میں شمع زوجہ محمد جاوید اور 12 سالہ بیٹے رافع کو بھی شہریت نہیں ملی۔ اس وقت شمع گڑھی پختہ میں مقیم ہے۔
0 Comments