Latest News

باغپت میں سیلاب نے مچائی تباہی، شہر سمیت درجنوں مواضعات میں پانی داخل ہونے سےکروڑوں کی فصلیں ںہ گئی ہیں سیکڑوں خاندان محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔

 مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں.
سنکراڈ میں علی پور پشتہ ٹوٹنے سے گاؤں والوں اور انتظامیہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈی ایم سمیت تمام عہدیدار موقع پر پہنچ گئے اور کسی طرح پشتوں کی مرمت کرکے پانی کو روکنے میں کامیاب ہوگئے۔
باغپت شہر کے ایک درجن گھروں اور ایک مدرسے میں جمنا کا پانی داخل ہو گیا۔ ان گھروں میں رہنے والے لوگ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگے لیکن ان کے مویشی اور ٹریکٹر سمیت سارا سامان پانی میں پھنس گیا۔ شہر کی جمنا وہار کالونی اور اسلام نگر بستی میں پانی داخل ہونے سے سینکڑوں خاندانوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دونوں کالونیوں میں ایک درجن گھروں میں پانی داخل ہونے سے لوگ پریشان حال ہیں 
شہر کی ان کالونیوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاع پر ایس ڈی ایم اور تحصیلدار ٹیم کے ساتھ پہنچ گئے اور بلڈوزر سے مٹی کی کھائی کھود کر پانی کو کافی حد تک روکنے میں کامیاب رہے۔ باغپت شہر کے پورے جمنا کھدر میں کروڑوں کی فصلیں بہہ گئی ہیں۔ فیض پور ننانہ، نیتھلا، گوری پور جواہر نگر، نواڈا اور سیسانہ گاؤں کے جھیل کے علاقے میں پانی دور تک داخل ہونے سے ہزاروں دیہاتیوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے اورجمنا کا پانی کتھا گاؤں میں آبادی کے قریب پہنچ گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر