نئی دہلی: قبول اسلام کے بعد پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی فاطمہ سابق نام انجو کو ایک پاکستانی تاجر نے تحفہ میں پلاٹ دیا ہے اور مالی امداد بھی کی ہے۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا میں نصراللہ کے گھر تحفہ لے کر پہنچنے والے تاجر نے انجو عرف فاطمہ کواپنی کمپنی میں ملازمت دینے کا بھی وعدہ کیا۔
پاک اسٹار گروپ آف کمپنیز کے سی ای او محسن خان عباسی نے کہا کہ دوسرے ملک کی خاتون نے اسلام قبول کیا ہے اس لیے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اسے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اوراسے یہاں کسی چیز کی کمی نہ ہو۔ تاجر پیشہ عباسی نے بتایا کہ ہمارے بورڈ ممبرس نے فیصلہ کیا ہے کہ انجوعرف فاطمہ کو اس کے گھر کے لیے شہر میں پلاٹ دیا جائے۔
اس کے ساتھ جیسے ہی پاکستان میں ہندوستانی خاتون کی دستاویزات کا قانونی عمل مکمل ہوگا پاک اسٹار گروپ انہیں نوکری بھی دے گا اورتب تک اسے گھربٹھا کر تنخواہ بھی ادا کی جائے گی۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے انجو اور نصراللہ کے خاندان کی حمایت کرنے کی بھی اپیل کی۔
0 Comments