Latest News

مکہ مکرمہ میں عالمی اسلامی کانفرنس کا آغاز، ہندستان سمیت ۸۵ ممالک کے علماء شریک۔

مکہ مکرمہ میں عالمی اسلامی کانفرنس آج سے شروع ہوگئی۔نعالمی اسلامی کانفرنس وزارت اسلامی امور، دعوت وارشادکےتحت کی گئی جو 2 روز پر مشتمل ہے جس میں ہندستان، پاکستان سمیت 85 ملکوں کے 150 عالم دین، مفتیان کرام، اسلامی محققین شریک ہوں گے۔

کانفرنس کا مقصد مختلف ممالک کے علما، مفتیان، مکاتب فکر، محققین میں ربط قائم کرناہے۔ کانفرنس میں سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبدالطیف آل شیخ نے افتتاحی خطاب کیا۔
کانفرنس میں شرکاء سات پینلز پر مباحثہ کریں گے اور مباحثے کا موضوع 'رواداری اورباہم برداشت'، 'انتہا پسندی اور دہشت گردی' اور'علماء کرام اور دینی محکموں کے کردار' سمیت مسلمانوں کو درپیش دیگر مسائل پر بات کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر