Latest News

کشمیر میں آرٹیکل ۳۷۰ کو بحال کرے حکومتِ ہند، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا مطالبہ۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت سے کشمیر میں 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  ایک بیان میں او آئی سی کا کہنا ہےکہ کشمیر میں مودی حکومت اقدامات کے بعد سے علاقےکی صورتحال پر تشویش ہے، 5 اگست 2019  اور اس کے بعدکے تمام غیر قانونی اقدامات  منسوخ کیے جائیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق او آئی سی کا کہنا ہےکہ حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیرکے لوگوں کے ساتھ ہیں، عالمی برادری مسئلہ کشمیر  اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کروانے کی کوششیں تیز کرے۔

5 اگست 2019 کو کیا ہوا تھا؟
بھارت نے 5 اگست 2019 کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی  تھی اور ساتھ ساتھ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی
 (UNION TERRITORIES) 
میں تقسیم کردیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہے۔ بھارت نے یہ دونوں بل لوک سبھا سے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرائے۔

آرٹیکل 370 کیا ہے؟
بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 کشمیر میں خصوصی اختیارات سے متعلق تھا۔ آرٹیکل 370 ریاست کشمیر کو اپنا آئین بنانے، اسے برقرار رکھنے، اپنا پرچم رکھنے اور دفاع، خارجہ و مواصلات کے علاوہ تمام معاملات میں آزادی دیتا تھا۔
بھارتی آئین کی جو دفعات و قوانین دیگر ریاستوں پر لاگو ہوتے ہیں وہ اس دفعہ کے تحت ریاست کشمیر پر نافذ نہیں کیے جاسکتے۔ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت کسی بھی دوسری ریاست کا شہری کشمیر کا شہری نہیں بن سکتا تھا اور نہ ہی وادی میں جگہ خرید سکتا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر