Latest News

بی جے پی کےبڑبولے ترجمان سمبت پاترا کی مصیبتیں بڑھیں، اب کیا کریں گے؟

نئی دہلی: بی جے پی کےبڑبولے ترجمان سمبت ہاترا کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں ہیں -خبر کے مطابق دہلی کی ایک عدالت نے منگل کے روز بی جے پی لیڈر سمبت پاترا کی نظرثانی کی اس درخواست کو خارج کر دیا، جس میں مجسٹریٹ عدالت کے ان الزامات کے جواب میں ایف آئی آر درج کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی چھیڑ چھاڑ کی گئی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
سیشن کورٹ نے درخواست کو خارج کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی کہ پاترا کو ملزم بنائے بغیر تفتیش کی جائے۔ عدالت نے ابتدائی پولیس رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ پاترا نے غیر دانستہ طور پر فرضی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی تھی، تاہم وہ اس کے خالق نہیں تھے۔
نظرثانی کی درخواست ایک مجسٹریٹ عدالت کے اس حکم کے خلاف دائر کی گئی تھی، جس نے پولیس کو عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی آتشی کی طرف سے دائر کی گئی شکایت کی بنیاد پر انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت پاترا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔
آتشی نے دعویٰ کیا تھا کہ چھیڑ چھاڑ کی گئی ویڈیو میں زرعی قوانین پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اور آپ کے موقف کے خلاف بیان ہے، جس سے کسانوں میں عدم اطمینان پیدا ہوا۔ اسسٹنٹ سیشن جج، دھیرج مارم نے کہا کہ مجسٹریٹ عدالت کا حکم قانون کے خلاف نہیں ہے، کیونکہ انہوں نے نظرثانی کی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر