Latest News

جونپور میں محرم کے جلوس کے دوران ملک مخالف نعرے لگائے کے الزام میں پولس نے ۳۳ افراد کو گرفتار کیا.

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
جونپور میر گنج کے گودھنا گاؤں میں 29 جولائی کو محرم کا جلوس نکل رہا تھا۔ الزام ہے کہ اس جلوس میں شامل کچھ لوگ ملک مخالف نعرے لگانے لگے۔ کسی نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے 31 جولائی کو اس معاملے میں کل 33 نامزد لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ رات گئے پولیس کی مختلف ٹیمیں گاؤں میں داخل ہوئیں اور تمام نامزد ملزمان کو حراست میں لے کر تھانے پہنچ گئی۔
 
سپرنٹنڈنٹ پولیس شیلیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ 29 جولائی کو 10ویں محرم کے جلوس کے دوران جلوس میں شامل لوگوں کی طرف سے قابل اعتراض نعرے لگانے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔ اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس فعل میں ملوث 33 سماج دشمن عناصر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ تمام نامزد 33 ملزمان کو پولیس کی تحویل میں لے کر کارروائی کی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر