ہریانہ کی تقریباً 30 کھاپ پنچایتوں نے مونو مانیسر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ہریانہ کی کھاپ پنچایتوں، یونائیٹڈ کسان مورچہ اور مختلف کسان یونینوں نے 10 اگست کو ہی حصار میں ایک مہاپنچایت بلائی تھی۔
اس مہاپنچایت نے نوح میں تشدد سے متعلق کئی قراردادیں پاس کیں۔ یہاں موجود اراکین نے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کا عہد لیا۔ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے اور زبان استعمال کرنے والوں کو بھی خبردار کیا۔ کہا گیا کہ اس سے ریاست میں بدامنی پھیلتی ہے۔
مہا پنچایت نے بٹو بجرنگی اور مونو مانیسر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں نے مسلم کمیونٹی کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔ اور جلوس نکالنے سے پہلے انہیں للکارا تھا۔
0 Comments