دربھنگہ: محمد رفیع ساگر۔
مدھوبنی ضلع کے بینی پٹی سب ڈویزن کے بسیٹھا گاوں کی ببیتا کماری نے بی پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کرکے اپنے گاوں سمیت ضلع کا نام روشن کیا ہے۔وہ مہادلت خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ان کے والد سوگیندر رام ایک یومیہ مزدور ہیں جبکہ ماں للیتا دیوی گھریلو خاتون ہیں ۔5 بھائی بہنوں میں ببیتا کماری سب سے بڑی بہن ہے۔تین بہنوں اور 2 بھائیوں میں 2 بہن دربھنگہ میں رہکر پڑھائی کررہی ہیں جبکہ چھوٹے بھائی بھی گھر پہ پڑھائی کرتے ہیں۔ببیتا کماری نے بی پی ایس سی کے ذریعہ منعقدہ امتحان میں کامیابی حاصل کیا ہے جنہیں آڈیٹر کے عہدہ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ببیتا کماری کا رینک 717 ہے۔اس نے میٹرک کا امتحان ایس ۔ایم ہائی اسکول بسیٹھا سے 2015 میں پاس کیا تھا اور انٹر کامرس کی پڑھائی اسی کیمپس میں موجود پی ڈی سی پی کالج سے مکمل کرنے کے بعد ایم کے ایس کالج تری موہان چندونا سے اکاونٹ آنرس 2020 میں مکمل کیا۔اس کے بعد ببیتا کماری نے مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری دربھنگہ میں رہ کر سیلف اسٹڈی سے کی۔ بی پی ایس سی کا پی ٹی امتحان 2021 میں نکال کرکے اس نے مینس کی تیاری پٹنہ میں رہ کر کی جس کا نتیجہ یہ رہا کہ اسے 2023 میں اہم کامیابی ہاتھ لگی۔ببیتا کماری نے پہلی کوشش میں ہی پنچایت آڈیٹرکے عہدے پر کامیاب ہوئی ہیں۔اپنی کامیابی پر ببیتا کماری نے خدا کا شکرادا کرتے ہوئے اپنے والدین کی حوصلہ افزائی کو اہم بتاتے ہوئے کہا کہ معاشی تنگی کے باوجود ان کے والدین نے ان کا ہمت بڑھایا اور وہ پڑھائی کے میدان میں آگے بڑھتی گئی۔اس نے اہم کامیابی پر ایس ۔ایم انٹر اسکول کی ہیڈماسٹر غزالہ یاسمین، ڈاکٹر چندیر پاسوان، ماسٹر رام چندر رام اور کشف الدجی سمیت دیگر اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھی مجھے بیحد سپورٹ ملا۔اس نے نئی نسل کے طلبا کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر لگن سچی ہوتو کامیابی یقینی قدم چومے۔گی ۔غور طلب ہو کہ BPSC کے آڈیٹر کے عہدے کا نتیجہ 25 اگست کو جاری کیا گیا تھا۔ان کی شاندار کامیابی پر ایس ایم انٹر اسکول کے سبھی تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین نے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ببیتا کماری کو شاندار مستقبل کی دعائیں دی ہیں۔
0 Comments