Latest News

انجو کی طرح ایک اور دوبچوں کی ماں اپنے عاشق کے ساتھ دوبئی فرار ہوگئی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
راجستھان کے الور سے دو بچوں کی ماں انجو کے اپنے عاشق کے پاس پاکستان فرار ہو جانے کے بعد اب ڈنگر پور میں بھی دو بچوں کی ماں اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ کر کویت پہنچ گئی ہے 

یہ معاملہ ڈنگر پور ضلع کے چتری تھانہ علاقے سے سامنے آیا ہے۔ اس معاملے کو لے کر 15 جولائی کو متاثرہ کے شوہر مکیش نے پولیس اسٹیشن میں اپنی بیوی دیپیکا (35) کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ اس میں مکیش نے بتایا کہ ان کی 13 سال کی بیٹی اور 8 سال کا بیٹا ہے۔ شوہر نے بتایا کہ وہ ممبئی میں کام کرتا ہے۔ 10 جولائی کو اس کی بیوی گجرات کے کھیڈ برہما (سبر کانٹھا) میں یہ کہہ کر گئی کہ وہ بیمار ہے۔ متاثرہ کے شوہر نے بتایا کہ اس کی بیوی اکثر خرابی صحت کا بہانہ بنا کر وہاں آتی رہتی تھی۔ اس کے بعد اس کی بیوی گھر واپس نہیں آئی ہے 
بعد ازاں اس معاملے میں متاثرہ کے شوہر مکیش نے بتایا کہ ملزم نوجوان عرفان اس کی بیوی کو اغوا کرکے کویت لے گیا۔ جہاں اس نے اس کا برین واش کر کے اسے مذہب تبدیل کرایا۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ ملزم نوجوان عرفان نے دیپیکا کا اصل نام، مذہب اور پتہ چھپا کر اسے دھوکہ دیا جوکہ شادی شدہ ہے مکیش نے بتایا کہ اس کی بیوی گھر سے 12 تولے سے زائد طلائی زیورات اور 2 لاکھ 35 ہزار روپے نقد لے کر بھاگ گئی۔ یہاں چتری پولیس اسٹیشن کے انچارج گووند سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ کے شوہر نے پہلے خاتون کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ لیکن اب کویت جانے والی خاتون کا نیا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر