مظفر نگر: سمیر چودھری/ عزیز الرحمن خاں۔
مظفر نگر کے منصور پور تھانہ علاقے کے تحت کھبا پور گاؤں کے نیہا پبلک اسکول کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جہاں اسلامو فوبیا کا بیج معصوم بچوں کے ذہنوں میں بویا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں نیہا پبلک اسکول کی خاتون ٹیچر ترپت گپتا کہہ رہے ہیں کہ میں نے اعلان کیا ہے کہ تمام مسلم بچوں کو ، وہاں، بھیج دیا جائے، ٹیچر کے ذریعہ دوسرے فرقے کے بچوں سے مسلم بچے کو پٹوا جارہا ہے، استاد کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ تم اسے زور سے کیوں نہیں مارتے، اس بار کمر پر مارووائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیہا پبلک سکول کے ٹیچر ترپت گپتا ہندو بچوں کو مسلمان طالب علم کی پٹائی کرنے کو کہ رہی ہے اور تعلیم کے نام پر معصوم بچوں کے ذہنوں میں ۔فرقہ پرستی کا زہر گھول رہی ہے۔ مظفرنگر پولس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے.
اس معاملے میں کانگرس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ معصوم بچوں کے من میں بھید بھاؤ کا زہر گولنا اسکول جیسے پاک مقامات کو نفرت کا بازار بناناز ایک ٹیچر دیش کے لیے اس سے برا کچھ نہیں کر سکتا، یہ بھاجپا کا پھیلایا ہوا وہی کروسین ہے جس نے بھارت کے کونے کونے میں اگ لگا رکھی ہے، بچے بھارت کا مستقبل ہیں، ان کو نفرت نہیں ہم سب کو مل کر محبت سکھانی ہے۔
اس معاملے میں رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ یوگی سرکار کی نفرتی سوچ کا نتیجہ ہے اور شاید اپ اس نفرتی مجرم کو لکھنو بلا کر اعزاز دیں گے، پولیس کو اس معاملے میں سخت کاروائی کرنی چاہیے، نہ جانے کتنے مسلمان بچے زندگی بھر خاموشی سے اپمان سہنے پر مجبور ہیں۔
وہیں کانگرس نیتا عمران پرتاب گڑھی، صحافی سمت اوستی سمیت ملک کی سرکردہ شخصیات نے اس معاملے میں سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور یوپی پولیس سے ملزمہ ٹیچر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کی مانگی ہے۔
0 Comments