Latest News

’ایسا ہندوستان بنادے یا اللہ‘: مسجد حملے میں شہید نائب امام کی ویڈیو سامنے آیا، نوح اور آس پاس کے اضلاع میں پولیس کی بھاری نفری تعینات۔

نئی دہلی: ہریانہ کے ضلع نوح میں بجرنگ دل اور  وشوا ہندو پریشد کی ریلی کےدوران جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد انتہا پسندوں نے ایم مرتبہ پھر مسلمانوں کے خلاف قتل و غارت گری اور زہریلے بیانات دینے کا نیا سلسلہ شروع کردیا۔

میوات علاقے کے نوح کےقریبی اضلاع فریدآباد، پلوال اور  گروگرام میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ گروگرام میں گزشتہ روز مسجد میں آگ لگا کر نائب امام کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ہریانہ فسادات میں 6 افراد ہلاک، 116گرفتار اور 26 ایف آئی آردرج کی جاچکی ہیں، ضلع نوح میں آج بھی تعلیمی ادارے بند رہے، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

گروگرام میں شر پسندوں کے مسجد پر حملے میں شہید نائب امام کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ نائب امام کی ایک پرانی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں وہ دعا مانگ رہے ہیں، کہ "ہندو مسلم بیٹھ کر کھائیں اِک تھالی میں، ایسا ہندوستان بنادے یا اللہ۔" جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر