Latest News

وی ایچ پی کا چیلنج، نوح میں شوبھا یاترا تو نکلے گی، انتظامیہ کی وارننگ، نہیں نکلنے دیں گے یاترا ،ٹکراؤ کا اندیشہ۔

نوح: ہندو تنظیم وی ایچ پی کے کل یعنی۱۸اگست کو شوبھاُیاترا نکالنے کی ضد سے حالات پھر بگڑ سکتے ہیں ،ریاستی کھٹرسرکار نے احتیاطی قدم کے طور پر انٹرنیٹ سروس پہلے ہی معطل کردی ہے ،اسکول کالج بھی بند رہیں گے اور دفعہ 144نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے -وزیراعلی کھٹر نے کہا کہ جلابھیشیک بر روک نہیں لیکن یاترا نہیں نکالنے دیں گے۔

وہیں دوسری طرف وشو ہندو پریشد کے مرکزی جوائنٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹر سریندر کمار جین نے کہا کہ اس بار میوات کے ہندو سماج نے عزم کے ساتھ یاترا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی وجہ سے وشو ہندو پریشد میوات سے باہر ہندو سماج کو مدعو نہ کرکے پوری ریاست کے لیے کا اعلان کر رہی ہے۔ اس دن ریاست کے ہر بلاک میں شیو مندر میں جل ابھیشیک کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس میں وہاں کی ہندو سوسائٹی حصہ لیں گی۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی۔ نوح کے ڈپٹی کمشنر دھیریندر کھڈگتا نے بتایا کہ نوح میں اسکول، کالج اور بینک پیر کو بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔نیوز پورٹل ’آج تک ‘ پر شائع خبر کے مطابق نوح کے ڈپٹی کمشنر دھیریندر کھڈگتا نے کہا کہ پولیس نے برجمنڈل جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ لیکن پھر بھی کچھ لوگ اس یاترا پر بضد ہیں۔ لیکن ہم نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر