Latest News

ستیہ پال ملک کا سنسنی خیز بیان، 'بی جے پی رام مندر پر حملہ کر سکتی ہے یا بڑے لیڈر کو مار سکتی ہے'۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں (پی ایم مودی اور بی جے پی) سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
ستیہ پال ملک نے نیوز کلک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ایم مودی ایک خطرناک شخص ہیں جو سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے اپنی شیطانی حکمت عملی کے تحت رام مندر پر حملہ کر سکتے ہیں یا بی جے پی کے کسی بھی بڑے لیڈر کو مار سکتے ہیں۔ اقتدار کی خاطر رام مندر پر حملہ کروا سکتے ہیں یا بی جے پی کے کسی بڑے لیڈر کو مار سکتے ہیں۔
ملک نے 2019 کے پلوامہ حملے کا بھی ذکر کیا۔
 پی ایم مودی کی بے رحم انتخابی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے ملک نے 2019 کے پلوامہ حملے کا حوالہ دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ پی ایم مودی نے جان بوجھ کر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جو شخص ایسے واقعات کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے کچھ بھی کرے گا۔

ستیہ پال ملک نے اپنے ریمارکس میں کہا، 'پی ایم مودی بے رحمی سے حکومت کرنا جانتے ہیں'، انھوں نے کہا کہ ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ اب اقتدار چھوڑ دیں کیونکہ وہ 2024 کے عام انتخابات میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ملک نے کہا- پی ایم مودی نے مرکز کی کوتاہیوں پر خاموشی اختیار کی۔
قبل ازیں ملک نے دلیل دی تھی کہ پلوامہ حملے پر انہیں خاموش رہنے کو کہا گیا تھا۔ سابق گورنر نے یہ ریمارکس دی وائر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سی آر پی ایف کے قافلے نے اپنے جوانوں کو لے جانے کے لیے طیارہ مانگا تھا، لیکن وزارت دفاع نے انکار کر دیا تھا ملک جموں و کشمیر کے گورنر تھے جب 2019 میں حملہ ہوا تھا۔ اس دوران ملک نے منی پور تشدد کا بھی حوالہ دیا اور الزام لگایا کہ حکومت شرپسندوں کو ہتھیار فراہم کرکے ریاست میں انتشار پھیلا رہی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بیان پر اتنا یقین کیسے کر سکتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ تشدد میں استعمال ہونے والے ہتھیار عام آدمی کو آسانی سے دستیاب نہیں ہوتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر