Latest News

مظفرنگر میں بیوی کے ناجائز تعلقات پر زدو کوب کئے جانے کے انتقام میں کیاگیاتھا معراج الدین کاقتل۔

 مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
میراں پور کے ایک گاؤں سے بھارتیہ کسان یونین تومر کے سابق ضلع نائب صدر معراج الدین کے قتل معاملے میں پولیس نے مفرور بیوی شمع کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مرکزی ملزم میرٹھ ساکن عاقب کی تلاش جاری ہے پولیس کے مطابق قتل سے ایک دن قبل معراج الدین نے عشق کی مخالفت کرنے پر اپنی بیوی کو زدوکوب کیا تھا۔ یہ قتل اس کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا تھا میراںپور کے انسپکٹر رویندر سنگھ یادو نے بتایا کہ معراج الدین کی بیوی شمع کو مونٹی تیراہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ اس کی شادی تقریباً ڈھائی سال قبل معراج الدین سے ہوئی تھی۔ آٹھ دن پہلے معراج الدین نے اسے اپنے میرٹھ کے رہائشی عاشق عاقب کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا تھا۔ عاقب اور معراج الدین کی لڑائی ہو گئی۔ جس کی وجہ سے ان دونوں میں جھگڑا رہتا تھا۔واقعہ سے ایک دن قبل معراج الدین نے اس پر حملہ کیا تھا۔ اس لڑائی کا بدلہ لینے کے لیے اس نے اور اس کے عاشق نے مل کر ہفتہ کی صبح معراج الدین کو قتل کر دیا۔ انسپکٹر کے مطابق ملزم شمع کا چالان کر دیا گیا ہے۔ اس کا عاشق عاقب تاحال فرار ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر