Latest News

مظفرنگر میں استاذ نے نابالغ شاگردہ کی عصمت کوروندا، گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں دی گئی تشکیل۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے بڈھانہ کے ایک گاؤں میں ایک ایک مدرس زیر تعلیم ایک نابالغ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے جسے تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال ریفر کیا گیاہے۔  
موصولہ اطلاعات کے مطابق بڈھانہ کے ایک گاؤں کی ایک نو سالہ بچی ہفتے کے روز مدرسہ میں پڑھنے گئی تھی کہ استاد نے سبھی بچوں کی چھٹی کردی اور طالبہ کو روک لیا الزام ہے کہ اس کے بعد مدرس نے طالبہ کی عصمت دری کی اور فرار ہوگیا۔ طالبہ کسی طرح گھر پہنچی اور اپنے گھر والوں کو واقعہ کی اطلاع دی۔ اس کے بعد گھر والے طالبہ کے ساتھ کوتوالی پہنچے۔ اور طالبہ کو تشویشناک حالت میں ٹاؤن کے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد طالبہ کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ بڈھانہ انسپکٹر برجیش کمار شرما نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جلد ہی ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔ سی او بدھانا ہمانشو گورو کا کہنا ہے کہ ملزم مدرس کی تلاش کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر