Latest News

دہلی کی قدرت نامی لڑکی کو کپل سے ہوا پیار، پھر ہوا محبت کا بھیانک انجام، بھائی بہن جیل رسید۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
 دہلی کے شاہین باغ کی قدرت، جو کپل کو غیر مشروط طور پر پیار کرتی تھی، اسے پانے کے لیے کچھ بھی کرنے کوتیا رتھی۔ محبت میں پاگل قدرت نے شادی سے پہلے اپنے عاشق کا نام ہاتھ پر کنندہ کرا لیا تھا اور وہ کپل کواپنا شوہر ماننے لگی تھی لیکن، جب عاشق نے دھوکہ دیا، تو اس نے کپل کے قتل کا نہایت بھیانک فیصلہ لیا اسے کسی بہانے سے بلاکر قتل کے وقت قدرت نے کپل کو اپنی بانہوں میں لے لیا اور اس کے بھائی نے چھری سے اس کا گلا کاٹ دیا۔

دونوں ملزمان کا بیان سن کر پولیس بھی دنگ رہ گئی۔ ابتدا میں قدرت نے کپل کو اپنے خاندان سے سلمان کے نام سے متعارف کرایا۔ کپل نے اپنے گھر والوں کو سچ بتا دیا تھا۔ لیکن، کپل کی فیملی اس رشتے سے خوش نہیں تھی۔ قدرت کے گھر کپل کا سچ آہستہ آہستہ سامنے آیا۔ بعد ازاں اہل خانہ نے کپل چودھری سے دوسری جگہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 8 ستمبر کو کپل کو ہریدوار میں مسوری آنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ رات کو ایک جگہ قیام کیا اور جب کپل قدرت کی باہوں میں تھا عبد اللہ نے اسکا گلا کاٹ دیا اورقتل کرکے فرار ہوگئے۔ کپل کی گاڑی کو ہریدوار میں چھوڑ کر دونوں بہن بھائی دہلی واپس آگئے۔
پولیس نے قدرت اور اس کے بھائی عبداللہ کو ہریدوار سے حراست میں لیا۔ قدرت نے کہا کہ وہ کپل سے پہلی بار دو سال پہلے ملی تھیں۔ دونوں ایک دوسرے سے پیار کرنے لگے۔ شروع میں کپل شادی کے لیے تیار تھے، لیکن بعد میں وہ پیچھے ہٹ گئے۔ وہ کہتا تھا کہ گھر کی مرضی سے شادی کروں گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر