Latest News

علی گڑھ میں روبی آصف خان نے گنیش بپا کی پُوجاکی اور وسرجن کیا، کہا کہ میں فتوں سے ڈرنے والی نہیں ہوں۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
علی گڑھ میں ایک مسلم خاندان نےگنیش چترتھی کے موقع پر اپنے گھر میں گنیش بپا کی مورتی نصب کی اور آج اسے وسرجن کیا۔ روبی آصف خان، جنہوں نے 19 ستمبر کو اپنے گھر میں گنیش کا مجسمہ نصب کیا تھا، آج گنیش بپا کی مورتی کو روایتی طور پر گنگا میں غرق کر دیا۔ روبی آصف خان آج صبح گنیش بپا کی مورتی کے ساتھ اپنے گھر سے نکلی۔ ناروڑا کے ناروار گھاٹ پر پہنچنے کے بعد روبی آصف خان نے گنگا میں گنیش بپا کی مورتی کو قواعد کے مطابق غرق کیا۔  
واضح ہوکہ اس سے قبل بھی روبی آصف خان نے اپنے گھر میں گنیش بپا کا مجسمہ نصب کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف فتوے جاری کیے گئے تھے اور ان کے گھر پر پوسٹرز بھی لگائے گئے تھے۔ انتظامیہ نے گنیش وسرجن کے لئے سیکورٹی اہلکار بھی فراہم کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھگوان گنیش کا وسرجن کیا گیا ہے میں سب کچھ کرتی ہوں ہندو مسلم سب ہم لوگ ایک ہی ہیں. اس لیے میں سب کچھ کرتی ہوں۔ سب کو مل کر یہ تہوار منانا چاہیے۔ اتحاد باقی ہے۔ میں نہ ڈروں گی اور نہ اپنے عمل پیچھے ہٹونگی ان لوگوں نے مجھے پہلے ڈرایا، لیکن میں ان سے نہیں ڈرتی ہوں میں نے پہلے بھی وسرجن کیا تھا اور آج بھی اچھا لگا اور میں اسے جاری رکھوں گی مجھے فتوں سے ڈر نہیں لگتا۔ یہ سب پہلے جاری کیا گیا تھآ اور اب بھی جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر