حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحادالمسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) صدر اسدالدین اویسی نے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں وائناڈ کے بجائے حیدرآباد سے مقابلہ کرنے کو چیلنج کیاہے۔اپنے پارلیمانی حلقہ حیدرآباد میں وہ ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ”میں تمہار ے لیڈر(راہل گاندھی) کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ وائناڈ سے نہیں حیدرآباد سے مقابلہ کریں۔ تم بڑے بڑے بیانات دیتے ہو‘ میدان میں آؤ مجھ سے مقابلہ کرو۔ کانگریس کے لوگ بہت کچھ کہتے ہیں مگر میں تیارہوں‘ بابری مسجد اور سکریٹریٹ کی مسجد کانگریس کے دوران میں منہدم کی گئی ہیں۔
تلنگانہ میں کانگریس اور اے ائی ایم ائی ایم ایک دوسرے کے دست گریباں ہیں کیونکہ دونوں پارٹیاں اس سال کے اختتام میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے خواہاں ہیں۔اس ماہ کے اوائل میں تلنگانہ کے توکو گوڑہ میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاتھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی‘ بھارتیہ راشٹریہ سمیتی اور اے ائی ایم ائی ایم متحد ہوکر تلنگانہ میں کام کررہی ہیں اور ان تینوں کے خلاف کانگریس پارٹی مقابلہ کررہی ہے۔وائناڈ ایم پی نے یہ بھی کہاکہ تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ‘ اور اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی کے خلاف سی بی ائی او رای ڈی کاکوئی کیس نہیں ہے کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی انہیں ”اپنے لوگ“ تسلیم کرتے ہیں۔
تلنگانہ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں کوئی کسرنہیں چھوڑ رہے ہیں۔حکمران بی آر ایس پارٹی نے پہلے ہی اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرچکی ہے جبکہ کانگریس نے اپنے ’چھ وعدوں‘کا اعلان کیاہے او رپارٹی کا کہنا ہے کہ تلنگانہ میں انہیں اقتدار حاصل ہوتا ہے وہ ان وعدوں کوپورا کریں گے۔
0 Comments