ریاض: (ایجنسی) ایک اسرائیلی وفد نےسعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں یونیسکو کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس میں پہلی مرتبہ کھلے عام شرکت کی ہے اور اس سے ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے کہ دونوں ممالک ممکنہ طور پر اپنے تعلقات نارمل کررہے ہیں۔
روزُنامہ جنگ نے اے ایف پی کے حوالہ سے لکھا ہے کہ اسرائیل کا پانچ رکنی وفد یونیسکو کے اجلاس میں شرکت کےلیے ریاض پہنچا تو اس میں شامل ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’’ ہم یہاں آکر خوش ہیں، یہ ایک اچھا پہلا قدم ہے۔ اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر اس نے مزید بتایا کہ ’’ ہم یونیسکو اور سعودی حکام کے شکرگزار ہیں۔‘‘
اسرائیلی ٹیم سعودی عرب میں دبئی کے راستے پہنچی کیونکہ تاحال اسرائیل اور سعودی عرب کے مابین براہ راست پروازیں نہیں چل رہیں۔
0 Comments