مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
یو پی کے سیرولی قصبے کی اقرا بی نے محبت کی دیوار توڑ کر اپنا مذہب تبدیل کیا اور رام پور کے ٹانڈہ شہر کے اپنے عاشق آکاش سے شادی کرلی ہے۔
سیرولی قصبہ ضلع رام پور کے ٹانڈہ علاقے کے قریب ہے۔ اس کے عاشق آکاش نے بتایا کہ وہ والی بال کھیلنے کے لیے شام کو جاتا تھا۔ وہاں اقرا سے نظروں نظروں میں پیار ہوا پھر دونوں نے ایک دوسرے کا موبائل نمبر لیا۔ دونوں فون پر بات کرنے لگے۔ محبت میں دونوں نے اکٹھے رہنے کی قسمیں کھائی تھیں لیکن دونوں کا مذہب الگ تھا۔ اس وقت اقرا نابالغ تھی آکاش نے بتایا کہ 2021 میں دونوں نے اپنا گھر چھوڑ دیا تھا۔ اس کے بعد اقرا بی کے والد نے آکاش کے خلاف سیرولی پولیس اسٹیشن میں پوکسو ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت رپورٹ درج کرائی۔ دونوں کو پولیس نے پکڑ لیا۔ آکاش کو جیل بھیج دیا گیا۔چار ماہ بعد آکاش کو ضمانت مل گئی۔ اقراچونکہ نابالغ تھی وہ گھر جانے کے لیے تیار نہیں تھی اس لیے اسے دو سال تک آریہ سماج یتیم خانے میں رہنا پڑا۔ حال ہی میں اقرا کو رہا کیا گیا تھا۔
آکاش اس دن کا انتظار کر رہا تھا۔ دونوں پریمیوں نے بریلی آکر پنڈت کیکے شنکھدھر سے رابطہ کیا۔ اس نے انہیں اپنی بالغ ہونے کا سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات دی اور شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔ جمعہ کو اقرا نے ہندو مذہب اختیار کیا اور آکاش سے ویدک رسم و رواج کے ساتھ شادی کی۔
0 Comments