Latest News

مظفرنگر میں ای رکشا ڈرائیور پانچ روز سے لاپتہ، پولس سراغ لگانے میں ناکام، والد کی ڈی ایم سے مدد کی فریاد۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے نیازو پورہ کے سید حسن کا بیٹا پانچ روز سے لاپتہ ہے جسکا ای رکشا عام شاہراہ پر پایا گیا تھا تاہم پانچ روز گزر جانے کے بعد بھی پولس سید حسن کا سراغ نہیں لگا پائی ہے جبکہ عام شاہراہوں اور نیشنل ہائی وے پر جابجا سی سی ٹی کیمرے لگے ہوئے ہیں اسکے باوجود پولس لاپتہ شخص کا پتہ لگانے میں ناکام ہے لاپتہ بیٹے کا والد سید حسن اپنے کنبے کے افراد کے ساتھ ڈی ایم آفس پہنچا اور زاروقطار رو تے ہوئے ڈی ایم سے اپنے بیٹے کی برآمدگی کا مطالبہ کرتے ہوئے صحافیوں سے تعاون کی اپیل کی ہے ڈی ایم نے جلدی ہی برآمدگی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لاپتہ کی بازیابی کے لیے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر