Latest News

مسلم گرجر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نے انٹرکالج کی تعمیر کے لیے اراضی خریدی، اہم امور اور مشوروں کے لیے مولانا محمد عاقل قاسمی کی سرپرستی میں میٹنگ منعقد۔

کیرانہ: سمیر چودھری۔
مسلم گرجر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے موضع بھورا کیرانہ میں ایک تعلیمی ادارےانٹرکالج کی تعمیر کے لیے تقریباً 13 بیگھہ اراضی کی پیشگی رقم ادا کرنے کے لئے مولانا محمد عاقل قاسمی کی سرپرستی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئ ۔ میٹنگ کی نظامت ماسٹر طالب حسن نے کی۔
اجلاس میں مولانا محمد عاقل قاسمی۔رکن شورٰی دارالعلوم دیوبند نے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کو بھی ضروری قرار دیا اور اپنی بقیہ زندگی معاشرے کے ساتھ تعلیمی مشن کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا۔
سوسائٹی کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے کہا کہ جو زمین خریدی گئی ہے اس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ سوسائٹی کا ہر فرد تعاون کرے۔ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری نوشاد علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ سوسائٹی کا ہر کام مکمل شفافیت کے ساتھ کیا جائے گا اور صرف سوسائٹی کے سرپرست صاحبان کا فیصلہ ہی حتمی تصور کیا جائے گا۔ نائب صدر چوہدری محمود حسن نے وہاں موجود لوگوں کو سوسائٹی کی تمام سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور تعاون کی اپیل کی۔
سوسائٹی کے بانی ممبر اور سینئر ساتھی چوہدری شاداب حسن چوہان نے موجود لوگوں سے سوسائٹی کو فروغ دینے کی اپیل کی۔ سابق ضلع پنچایت چیئرمین چودھری ارشاد علی نے اس کام میں تن من دھن سے اس کام میں سوسائٹی کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ چوہدری انم حسن کیرانہ نے بھی میٹنگ میں سوسائٹی کو ہر طرح سے تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔ چودھری واجد علی (ببلہ چیئرمین)، چوہدری سراج قیصر، مولانا ناظم قاسمی، مولانا عرفان صاحب نے بھی عوام سے اس تعلیمی مشن میں تعاون کی اپیل کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر