مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
اتر پردیش کے ایودھیا ضلع کے کھنڈاسہ تھانہ علاقے کے روڈولی کے رہائشی تانترک کے قتل کے معاملے میں پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے قتل میں استعمال ہونے والی کلہاڑی برآمد کر لی ہے۔ مقتول تانترک کا نام حافظ ثاقب تھا اور وہ پائپ بلوئر کا کام کرتا تھا۔ وہم کی آڑ میں مقتول تانترک دونوں ملزم نوجوانوں کو کبھی مرغ، کبھی جانور اور کبھی جنات میں تبدیل کرنے کی دھمکیاں دے کر ان کا ذہنی و مالی استحصال کر رہا تھا۔ اس زیادتی سے تنگ آکر دونوں دوستوں نے رات کو سوتے ہوئے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔
ایس پی دیہات اکے سونکر نے بتایا کہ کھنڈاسہ پولس تھانہ انچارج منوج کمار کی ٹیم نے گلفام فانا گٹالی تھانہ کے امیتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیش میں انہوں نے ثاقب کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے کا اعتراف کیا اور دونوں سے ایک ایک کلہاڑی برآمد ہوئی۔
0 Comments