Latest News

نوح میں مکان کے اندر نوجوان و اسکے تین بچوں کی لاشیں ملنے سے سنسنی، بیوی پر قتل کا شبہ۔

 رپورٹ: عزیز الرحمن خاں۔
ہریانہ کے نوح ضلع کے ایک گاؤں میں ایک گھر کے اندر سے نوجوان اور اس کے تین بچوں کی لاشیں مشکوک حالت میں ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مہلوک کی بیوی موقع سے لاپتہ ہے۔ جبکہ مہلوک کے لواحقین نے بیوی پر اپنے شوہر اور بچوں کو قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ 
تھانہ گنگولی گاؤں میں صبح سویرے ایک گھر میں ایک باپ اور اس کے تین بچوں کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت 34 سالہ جیت سنگھ عرف جیتن، 12 سالہ بیٹا پلیئر، 10 سالہ بیٹی رادھیکا اور سات سالہ بیٹے پریانشو کے طور پر کی گئی ہے۔ جیٹن کی بیوی مینا لاپتہ ہے۔ بچوں کو زہر دے کر ہلاک کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے۔ اطلاع پر اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچے اور فورینسک ٹیم کو فوری طور پر بلایا گیا ہے پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر