پٹنہ :بہار حکومت نے بہار شریف میں مدرسہ عزیزیہ کی تعمیر نو کے لیے 29.78 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جسے اس سال فرقہ وارانہ فساد کے دوران 31 مارچ کو ہندوتوا کے ہجوم نے نذر آتش کر دیا تھا۔ بہار بی جے پی نے اسےمسلمانوں کی منھ بھرائی کہہ کر فیصلہ پر شدید تنقید کی ہے۔
بہار کے نالندہ ضلع کے بہار شریف میں واقع مدرسہ، جو سب سے قدیم مدرسہ اور لائبریری ہے، میں 4500 سے زائد کتابیں موجود تھیں جو آگ میں جل کر تباہ ہوگئیں۔ اسے بی بی صغری نے اپنے شوہر عبدالعزیز کی یاد میں قائم کیا تھا اور وہ بہار کی تاریخ میں سب سے زیادہ معزز مخیر حضرات میں سے ایک کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔
110 سال پرانی لائبریری کو تقریباً 1000 لوگوں کے مسلح مبینہ ہندوتوا ہجوم نے توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا تھا۔لائبریری کو نشانہ بنائے جانے کو لسانی و تہذیبی لنچنگ سے تعبیر کیا گیا تھا۔
0 Comments