Latest News

مظفرنگر میں معروف فلم اداکار نوازالدین صدیقی کے بھائی کی فلم 'ادھوراخواب' کی شوٹنگ جاری۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے ایک ہوٹل میں معروف فلمی اداکار نوازالدین صدیقی کے چھوٹے بھائی فیض الدین صدیقی نے اپنی پروڈکشن کمپنی کے تحت، ادھورا خواب، نام کی فلم کی تشہیر کی اور صحافیوں کو ادھورا خواب کے فلمی اداکاروں کی ٹیم سے ملوایا، فلم کی کہانی سسرال پر مبنی ہے اور کسی کی بہو کے استحصال پر بنائی جا رہی ہے جس میں بہو کی اولاد نہیں ہوتی، پوری فلم کی شوٹنگ ضلع مظفر نگر میں کی جا رہی ہے۔اس فلم میں سونیا شرما، اداکارہ ہے۔ ممبئی سے آئے علی مرچنٹ اور پروڈیوسر فیض صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی فلم کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر