Latest News

امریکی صدر کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم بھی پہنچے اسرائیل، نیتن یاہو سےملاقات کر بولے، آپ کو جیتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پوری دنیا کی مخالفت کے باوجود امریکا اور برطانیہ غزہ میں اسرائیل کی جیت کے خواہاں ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیرا‏عظم رشی سونک نے اسرائیل کا دورہ کرتے ہوئے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات کی اور کہا کہ آپ کو جیتتے ہوئے دیکھنا چاہتےہيں۔
دورہ اسرائیل میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں کہا کہ مشکل وقت میں دوست کی حیثیت سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل اور اسرائیلیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور چاہتے ہیں کہ اس جنگ میں اسرائیل جیتے۔
اس موقع پر نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس کے حملے کا مقصد اسرائیل کے عرب ریاستوں سے امن تعلقات بگاڑنا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے پر تل ابیب پہنچے تھے جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم ملاقات کی تھی۔
امریکی صدر نے نیتن یاہو سے گفتگو میں غزہ کے اسپتال پرحملے کی ذمہ داری فلسطینی گروپ پر ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کے اسپتال پر حملہ بظاہر آپ نے نہیں دوسری ٹیم نے کیا البتہ امریکی صدر نے اس حوالے سے کسی ثبوت کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
ادھر بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے مصر کے وزیراعظم نے ملاقات کی جس میں جلد از جلد جنگ روکنے پر اتفاق کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر