Latest News

کھتولی کے ڈاکٹر غیور عالم سیفی کی اہلیہ کا انتقالِ پر ملال۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
کھتولی کے معروف شاعر مرحوم محمد اسماعیل راہی کے صاحبزادہ ڈاکٹر غیور عالم سیفی کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا ہے وہ ایک ہفتہ قبل گردے کے عارضے میں مبتلا ہوگئی تھیں جن کو میرٹھ کے جسونت رائے اسپتال سے دھلی کے صفدر جنگ اسپتال لیجا گیا جہاں وہ داعیئ اجل کو لبیک کہ گیئں مرحومہ نہایت پاکیزہ نیک سیرت گوناگوں صلاحیتوں کی حامل اور صوم و صلوٰۃ کی پابند تھیں آج صبح 11 بجے مسجد فتح پوری کے شاہراہ پر نماز جنازہ ادا کی گئی اور برادری کے برہان الدین قبرستان میں تدفین عمل میں آئی تجہیز و تدفین میں کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے یہ اطلاع ڈاکٹر غیور عالم سیفی کے بھائی سرور عالم سیفی ایڈوکیٹ نے دیتے ہوئے مرحومہ کے لئے ائمہ مساجد ، ذمہ داران مدارس و متعلقین سے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر