نئی دہلی: دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ایک بڑی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے دہلی-این سی آر میں ہزاروں لوگوں کے ساتھ فرضی واڑا کرنے والے گینگ کو بے نقاب کیا ہے۔ یہ گینگ ویزہ لگوانے کے نام پر لوگوں کو دبئی بھیجنے کے نام پر لوگوں کے ساتھ فرضی واڑے کو انجام دیتا تھا۔ اس معاملے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کرائم برانچ نے ویزا گھوٹالے کے مرکزی ملزم انعام الحق سمیت۷ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ انعام الحق اصل میں بہار کے دربھنگہ ضلع کا رہنے والا ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے اسپیشل کمشنر رویندر یادو نے کہا، 'ایک طویل عرصے سے انعام الحق کی سرپرستی میں اس کے حواری ویزا گھوٹالے کو انجام دے رہے تھے۔ تمام معلومات اکٹھی کرنے کے بعد، ہماری ٹیم نے تمام معلومات کی تفصیل سے چھان بین کی اور اس کے ماسٹر مائنڈ انعام الحق کو گرفتار کر لیا ہے۔ لیکن ہماری ٹیم ابھی تک اس گینگ سے وابستہ دیگر کئی ملزمین کو تلاش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمین کی جانب سے ابتدائی طور پر جو بھی بیان دیا گیا ہے، ہم اس کی تفصیل سے تفتیش کر رہے ہیں اور اس سے متعلق تمام معلومات کی چھان بین میں مصروف ہیں۔دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم بہت جلد بہار کے دربھنگہ سمیت کئی دیگر مقامات کا دورہ کرے گی اور اس کیس سے متعلق کچھ اور نئے ان پٹ جاننے کی کوشش کرے گی۔ کرائم برانچ کی ٹیم اس معاملے میں کسی بھی معلومات کو نامکمل نہیں چھوڑنا چاہتی۔ اسپیشل کمشنر رویندر یادو کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کے دوران ایسی کئی فرضی کمپنیوں سے متعلق بھی معلومات ملی ہیں، جو دبئی سے چلائی جارہی تھیں۔ ایک آن لائن پلیٹ فارم کمپنی کے ذریعے ہندوستانی نژاد لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا تھا۔اس معاملے کی تحقیقات کے دوران جوگا بائی، ذاکر نگر علاقہ سے دبئی کمپنی کے ذریعہ نوکری ڈاٹ کام
(Naukri.com)
پلیٹ فارم سے ڈیٹا لینے سے متعلق ان پٹ کے ساتھ مشتبہ لین دین سے متعلق کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اس کیس کی ڈور کئی دوسرے ملزمین سے بھی جڑی ہو سکتی ہے۔ اب کرائم برانچ کے اہلکار اس کی جانچ میں مصروف ہیں۔
0 Comments