Latest News

بنگلہ دیش سے ہندوستان پہنچی نصرت فاطمہ، عاشق سے شادی کرنے آئی تھی غیر قانونی داخلے پر جیل پہنچ گئی۔

اگرتلہ: اپنے عاشق سے شادی کے لیے بین الاقوامی سرحد پار کرنے والی بنگلہ دیش کی ایک خاتون شمالی تریپورہ ضلع کے دھرم نگر میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ نور جلال (۳۴) جو دھرم نگر سب ڈویژن کے پھولباری میں آیورویدک ادویات فراہم کرتا ہے، روزانہ بنگلہ دیش کے مولوی بازار جاتا تھا۔ اس دوران شادی شدہ نور کا تعلق گاؤں کی ۲۴سالہ شادی شدہ خاتون سے ہوگیا۔ دھرم نگر کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) دیباشیش ساہا نے فون پر کہا، 'اس دوران فاطمہ نصرت نامی خاتون کو نور سے پیار ہوگیا اور تقریباً ۱۵دن پہلے وہ اس سے شادی کرنے کے لیے غیر قانونی طور پر دھرم نگر پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا، 'نور اور فاطمہ دونوں پھولباری میں رہتی تھیں۔ حال ہی میں ہمیں ایک بنگلہ دیشی خاتون کے بارے میں معلومات ملی اور اسے جمعرات کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسے ۱۴دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے لیکن نور مفرور ہے۔پاکستان کی سیما حیدر کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی تھی۔ سیما حیدر بین الاقوامی سرحد عبور کر کے اپنے عاشق سچن مینا سے ملنے ہندوستان پہنچ گئی تھی۔ فی الحال، سیما حیدر اور سچن مینا اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر