مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر ایس پی سی سٹی ستیہ نارائن پرجاپت نے موبائل ٹاور سے بیٹریاں چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مظفر نگر میں 27 نومبر کو
تھانہ سول لائن نے موبائل ٹاورز سے بیٹریاں چوری کرنے والے 3 بدمعاش چوروں کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضے سے موبائل ٹاور سے چوری ہونے والی 7 بیٹریاں، 50 ہزار روپے، 9 سپلائی پینل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔
علاوہ ازیں جانسٹھ پل کے نیچے سے موبائل ٹاور سے
چوری کی گئی 7 بیٹریاں، 50 ہزار روپے، 9 سپلائی پینل، 4 بالز، 2 اے سی کور، 11 میٹر کیبل وائر، 1 کلو کاپر، اے سی کمپریسر وغیرہ برآمد کر لیے گئے ہیں اور ملزموں کو جیل بھیج دیا گیا ہے گرفتار ملزموں میں ثاقب ولد شمشاد ملک ساکن حسین پورہ تھانہ جانسٹھ سہیل ولد ذاکر تیلی ساکن محلہ کیولپوری تھانہ سول لائن، مظفر نگر اور آشو ولد امام الدین تیلی ساکن محلہ تیلیان گاؤں اور تھانہ منصور پور شامل ہیں۔
0 Comments