Latest News

مرادآباد میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کا چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مرادآباد کا پرویز (35) وارثی نگر گلی نمبر چار میں اس کے چھوٹے بھائی جمشید نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ دونوں کے درمیان گھر کی تقسیم کو لے کر جھگڑا ہوا۔ واقعے کے بعد قاتل جمشید گھر میں موجود رہا۔ تھانہ مغلپورہ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔  

پولیس نے بتایا کہ سب اپنی والدہ شمع پروین کے ساتھ دو منزلہ مکان میں رہتے تھے۔ پرویز چاہتا تھا کہ اس کی ماں اسے گھر کے ایک الگ حصے میں الگ جگہ دے دے۔ وہ اپنی والدہ شمع پروین اور چھوٹے بھائی سے تقسیم کا مطالبہ کر رہا ھا دریں اثنا جمشید وہاں پہنچ گیا۔ دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا تو جمشید نے پرویز کی گردن پر چھری سے کئی وار کئے۔ خون بہنے سے پرویز موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریا نے کہا کہ جمشید کی گرفتاری کے بعد ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ شکایت موصول ہونے پر رپورٹ درج کرائی جائے گی

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر