مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے تھانہ بڈھانہ کے علاقے میں مدرسہ میں پڑھنے آئی آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم عرفان کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالت نے جرمانے کی پوری رقم متاثرہ کو دینے کا حکم دیا ہے۔ اسپیشل پوکسو کورٹ کے پریذائیڈنگ آفیسر بابورام کی عدالت میں سماعت ہوئی، استغاثہ کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر دنیش شرما اور منموہن ورما پیروی کی۔ واضح ہوکہ 22 ستمبر 2023 کو بچی کے ساتھ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
0 Comments