اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے پیر کو متنبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی ’بچوں کا قبرستان‘ بنتی جا رہی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’ اسرائیلی افواج زمینی آپریشن اور مسلسل بمباری سے شہریوں، ہسپتالوں، پناہ گزینوں کے کیمپوں، مساجد، گرجوں اور اقوام متحدہ کی سہولیات بشمول پناہ گاہیں نشانہ بن رہی ہیں۔ کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل-حماس تنازع میں فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غزہ پٹی پر بمباری سے بچے متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے انسانی بنیادوں پر سیز فائر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدترین انسانی بحران جنم لے رہا ہے جس کے لیے جنگ بندی کی ضرورت ہے اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ جنگ بندی زیادہ ضروری ہوتی جا رہی ہے۔
0 Comments