Latest News

عاشق نے محبت کا ڈرامہ کر کے جسمانی تعلقات استوار کیے، محبوبہ نے غدار عاشق کو سبق سکھانے کی پولس سے کی التجا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں.
میرٹھ ضلع سے 150 کلومیٹر دور چھجلت تھانے آئی لڑکی نے اپنے عاشق پر دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ نوئیڈا میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتی تھی۔ تھانہ چھجلت کے ایک گاؤں کا رہنے والا نوجوان بھی اسی کمپنی میں کام کرتا تھا۔ لڑکی کا الزام ہے کہ نوجوان نے اس سے شادی کا وعدہ کرنے کے بعد اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے۔ لیکن اب نوجوان اور اس کے گھر والے شادی سے انکار کر رہے ہیں 
 پولیس کو دی گئی درخواست میں لڑکی نے اپنے غدار عاشق کو سبق سکھانے کے لیے کارروائی کی استدعا کی ہے۔ شام تک اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔ پولیس شکایت اور الزامات کی جانچ کر رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر