Latest News

آسام کے ۱۳۰۰ ؍مدارس اسکول میں تبدیل، ہیمنت بسوا سرما حکومت کے حکم نامے میں اعلان۔

گوہاٹی: آسام میں تقریباً ۱۳۰۰ مڈل انگلش (ایم ای) مدارس کو فوری اثر سے عام ایم ای اسکولوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ریاستی حکومت کے ایک حکم نامے میں دی گئی ہے۔مڈل انگلش (ایم ای) مدارس انگریزی میڈیم میں تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ پرائمری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر سورنجنا سیناپتی کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری ایجوکیشن کے تحت ریاست بھر میں 1,281 اپر پرائمری ایم ای مدارس فوری اثر سے ایم ای اسکولوں کے نام سے جانے جائیں گے۔اس سے قبل اپریل 2021 میں مدرسہ بورڈ کے تحت چلنے والے تمام 610 سرکاری مدارس کو اپر پرائمری، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ تاہم، تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی حیثیت، تنخواہ، الاؤنسز اور سروس کی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔سورنجنا سیناپتی نے بتایا کہ ان تقریباً 1,300 مدارس ایم ای اسکولوں میں کلاسز باقاعدگی سے جاری ہیں اور حکومتی ہدایات کے مطابق ان کے نام میں صرف معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، “ان مدارس میں طلباء، اساتذہ اور دیگر ملازمین ہیں۔ مدارس میں کئی سالوں سے کلاسز چل رہی تھیں اور بغیر کسی تبدیلی کے جاری رہیں گی۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا حکم نامہ جاری ہونے سے پہلے مدارس میں مذہبی تعلیم بھی دی جا رہی تھی، سینا پتی نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر