Latest News

نادان نابالغ لڑکی نے انسٹاگرام دوستی میں اپنی عزت گنوا دی، تین نوجوان طالبہ کو فلم میں کردار دلانے کے بہانے جنسی استحصال کرتے رہے، پولیس نے کیا گرفتار۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
غازی آباد کے مودی نگر میں ایک طالبہ کو اداکارہ بنانے کے بہانے ریپ کرنے والے تین نوجوانوں اکشے، وپن اور گووند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
  پولیس نے طالبہ کا طبی معائنہ کیا اور اس کا بیان بھی قلمبند کیا۔ کوتوالی کے علاقے کی ایک کالونی کا ایک شخص نجی کمپنی میں کام کرتا ہے۔ اس کی 17 سالہ بیٹی دسویں جماعت کی طالبہ ہے۔
 کچھ عرصہ قبل اکشے سے انسٹاگرام پر بات کرنا شروع کی تھی۔ دونوں کے درمیان دوستی ہو گئی۔ ملزم نے فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت ظاہر کرکے اداکار ہونے کا ڈرامہ کیا۔ اس بہانے ملزم نے طالبہ کو ہوٹل میں بلایا، اسے نشہ آور چیز پلائی اور جنسی زیادتی کی۔طالبہ کی فحش تصاویر اور ویڈیوز بنا کر خاموش کرایا گیا۔ چند ماہ قبل ملزم طالبہ کو دہلی کے بھجن پورہ بھی لے گیا، جہاں اس کی وپن سے ملاقات کرائی گئی۔ انہیں ہدایت کار کہہ کر جلد ہی فلم میں اداکاری کا لالچ دے دیا۔ یہی نہیں، ملزم نے اسے مودی نگر کے سیکری گاؤں کے گووند سے بھی ملوایاالزام ہے کہ ملزم نے طالبہ کو لالچ دے کر زیادتی بھی کی۔ وہ ایک سال سے ملزم کے زیر اثر تھی۔ اب کچھ عرصہ قبل متائثرہ کو معلوم ہوا کہ ملزم کا فلم انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس نے گھر والوں کو اپنا حال سنایا۔ اس کے بعد شکایت درج کرائیگئی۔پولیس نے رات دیر گئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اے سی پی مودی نگر گیان پرکاش رائے نے بتایا کہ گرفتار ملزمین اکشے، وپن اور گووند کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر