Latest News

مظفر نگر میں دلتوں پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے تین نوجوانوں کا ویڈیو وائرل، دو شر پسندوں کو کیا گیا جیل رسید۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے قصبہ چرتھاول علاقہ میں تین نوجوانوں نے دلت برادری کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ تبصرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس کی مخالفت میں بھیم آرمی کے کارکنوں نے پولیس اسٹیشن جاکر مظاہرہ کیا اور ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔چرتھاول تھانہ انچارج اوم پرکاش سنگھ نے مقدمہ درج کر کے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ فیس بک پر اپ لوڈ کی گئی مذکورہ ویڈیو میں تینوں نوجوان دلت سماج پر قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جیسے ہی اس واقعے کا ویڈیو دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوا، دلت برادری کے لوگوں میں غصہ پھیل گیا۔ بھیم آرمی کے مظاہرے کے بعد چرتھاول پولس حرکت میں آگئی اور دو نامزد نوجوانوں اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر