نئی دہلی: جنوبی دہلی کے مہرولی علاقہ میں ٹریفک جام کے بیچ سائیڈ نہ دینے پر برہم ایک نابالغ لڑکے کے بشمول 3 افراد نے چاقو سے حملہ کرکے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو چاقو گھونپ دیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمین کی نشاندہی کی گئی اور نابالغ لڑکے کو گرفتار کیاگیا۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 34 سالہ ٹیکسی ڈرائیور گروگرام کی بی پی او کی کارچلارہا تھا جمعرات کی شام کو وہ بی پی او کے پانچ ملازمین کو مالویہ نگر سے اور ایک کو مہرولی سے کار میں سوار کرایا۔تاہم مہرولی میں ٹریفک جام میں ٹیکسی پھنس گئی۔ رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے تین لڑکے اسکوٹر پر ٹیکسی سے آگے نکلنے سائیڈ دینے پیچھے سے ہارن بجانا شروع کئے۔ ٹیکسی ڈرائیور انہیں سائیڈ دینے کے موقف میں نہیں تھا۔ پولیس عہدیدار نے مزید بتایا کہ ان کے مابین تکرار شروع ہوئی۔ایک اسکوٹر سوار اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہونے سے قبل ڈرائیور کے سینہ میں چاقو گھونپ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ کمار کو فوری صفدر جنگ ہاسپٹل روانہ کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کا ایک کیس درج کیاگیا۔پولیس عہدیدار نے بتایا کہ نابالغ لڑکے کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ دیگر دو کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور جلد گرفتار کیا جائے گا۔ ڈرائیور کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کی گئی ہے۔ سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ مفرور دونوں بالغ اسکوٹر راں کی تلاش شدت کے ساتھ جاری ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
0 Comments