Latest News

رس کے ابلتے ہوئے کڑھاؤ میں پھینکی گئی لڑکی سے ملنے پہونچے چندر شیکھر، کہا یہ ہے بیٹی بچاؤ کی اصل حقیقت۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
ںاغپت کے دھنورا سلور نگر میں گنے کا رس گرم کرنے والی کڑھاؤ میں ڈالی گئی لڑکی کو بیگراج پور میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر متاثرہ کا حال جاننے پہنچے۔ لڑکی اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اسے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
بھوپا تھانہ علاقہ کے گاؤں کا یہ خاندان باغپت کے دھنورا سلور نگر گاؤں میں کولہو پر کام کرنے گیا تھا۔ الزام ہے کہ خاندان کی لڑکی کے ساتھ کولہو کے مالکان پرمود، راجو اور سندیپ نے چھیڑ چھاڑ کی۔ متاثرہ نے احتجاج کیا تو ملزم نے اسے رس کے ابلتے ہوئے کڑھاؤ میں پھینک دیاجس سے۔ لڑکی بری طرح جھلس گئی۔اطلاع ملنے پراے ایس پی کے قومی صدر چندر شیکھر متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ سے ملنے مظفر نگر کے بیگراج پور میڈیکل کالج پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ اتنے بڑے واقعے کے بعد بھی پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج نہیں کیا۔ اے ایس پی باغپت کی ٹیم نے پولیس پر دباؤ ڈالا تو مقدمہ درج کر لیا گیا۔چندر شیکھر نے کہا کہ بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ اور خواتین کو بااختیار بنانا کہاں ہے۔ بی جے پی درج فہرست ذاتوں کی کانفرنسیں کرکے صرف انہیں بیوقوف بنا کر ووٹ حاصل کرتی ہے۔ بی جے پی کا کوئی عہدیدار اہل خانہ سے ملنے نہیں آیا۔ اس واقعہ کو دبا دیا گیا ہے۔ خاندان مکمل طور پر خوفزدہ ہے۔ خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے وہ باغپت کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کریں گے۔متاثرہ کی والدہ نے کہا کہ کولہو کے کچھ لوگ یہاں آکر خاندان پر فیصلہ کرنے کا دباؤ ڈال رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر