Latest News

غزہ کے پناہ گزینوں کے گھر پر اسرائیلی بمباری، بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے ۱۲ افراد شہید، حماس کے جوابی حملے جاری۔

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزینوں کے کیمپ رفح میں گھر پر بمباری کرکے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد کو شہید کردیا۔ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے اپنی جارحیت کو غزہ پر جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک شہید بچوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد جب کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 285 ہوگئی ہے،  61 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ غزہ کا طویل ترین مواصلاتی بلیک آؤٹ بھی پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

ادھر حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجیوں پر جوابی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، حماس کی جانب سے خان یونس میں اسرائیلی فوج اور گاڑیوں پر حملے کیے گئے جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے جب کہ اسرائیلی علاقے میں بھی راکٹ حملے کرکے عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ غزہ میں 22 لاکھ افراد قحط کے انتہائی خطرے سے دوچار ہیں جس کے سبب اقوام متحدہ نے امداد کی فوری ترسیل بڑھانے پر زور دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیےقطر میں بات چیت کررہے ہیں۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر